• news

پنجاب پروانشل بنک ساہیوال میں فصل ربیع کیلئے 42 کروڑ روپے قرضے جاری کریگا

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ ساہیوال زون میں فصل ربیع 2016-17 کیلئے 42 کروڑ روپے کے قرضے جاری کر رہا ہے جبکہ بینک نے فصل خریف 2016ء کیلئے ساہیوال زون میں 30.1256 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے ہیں۔ اس امرکا اظہار چودھری محمد افضل زونل ہیڈ ساہیوال نے ڈسٹرکٹ کورٹس برانچ ساہیوال میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے غیر فعال قرضوں کی وصولی کی مد میں یکم جولائی 2015ء سے 14 دسمبر 2016ء تک 13.96 کروڑ روپے اور فصل ربیع 2015-16ء کی وصولی کی مد میں 1.75 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن