پنجاب: 2ترقیاتی سکیموں کیلئے 15 ارب 8 کروڑ کے فنڈز منظور
لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور پی اینڈ ڈی سیکٹرز کی کل2 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب 8 کروڑ65 لاکھ58ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 39ویں اجلاس میںجن دو ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیم فیصل آباد شہر میں پانی کے وسائل کی توسیع (فیز II) کیلئے 14 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے اور پی اینڈ ڈی سیکٹر کی سکیم ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے (MICS) پنجاب 2016-17 (پی سی II) کیلئے 32 کروڑ 55 لاکھ 18 ہزار روپے شامل ہیں۔