• news

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری آئی ہے: خلیل طاہر سندھو

لاہور( خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔حکومت پنجاب صوبائی سطح پر اقوام متحدہ کے کنونشز کی روشنی میں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے سماجی تحفظ کیلئے عالمی معاہدوں کی پاسداری اور انہیں تعلیم،صحت،روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لا رہی ہے ۔ امن دشمن اور مذموم سرگرمیوں کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت میںیورپی یونین سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے کرسمس ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی ۔

ای پیپر-دی نیشن