• news

حضرت سید فرید الدین شیرازی کا 154 واں سالانہ عرس

لاہور (پ ر) حضرت سید فرید الدین شیرازی لاہوری کا 154 واں دو روزہ سالانہ عرس مزنگ لاہور میں زیر سرپرستی پیر سید افتخار علی شاہ، سجادہ نشین انجمن دربار عالیہ کے زیر اہتمام آج بروز ہفتہ بعد نماز عشاءمحفل سماع زیر صدارت چودھری نذیر احمد صدر اخبار فروش یونین ہوگی ان کے علاوہ محفل میں پیر نور الٰہی انور چشتی پیر سید عابد علی شاہ اور سلسلہ چشتیہ کے عقیدت مندان پیر حاجی محمد جاوید چشتی اور عرفان چودھری شرکت کریں گے نقیب محفل علامہ محمد حنیف قادری ہوں گے محفل کے اختتام پر مولانا نور الٰہی انور سجادہ نشین سید افتخار علی شاہ شیرازی کی دستار بندی کریں گے سجادہ نشین پیر سید زاہد علی شاہ خطاب و دعا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن