• news

پروز خٹک مجرم ہے‘ عمران کو دھوکے میں رکھ کرصوبہ برباد کر دیا: ضیاء اللہ آفریدی

پشاور(بیورورپورٹ) سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے کئی ماہ بعد چپ کا روزہ توڑ دیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پر الزامات کی بوچھاڑکرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے احتساب کمیشن کو وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران نے خود قومی وطن پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگا ئے تھے اور بینک آف خیبر کے ایم ڈٖی نے صوبائی وزیر خزانہ کے خلاف اخبارات میں بذریعہ اشتہار کرپشن کے الزامات لگائے تھے تاہم اسکے باوجود احتساب کمیشن نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ احتساب کمیشن صرف پرانے کیسوں کو دوبارہ کھول رہی ہے پرویزخٹک مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں۔ عمران خان وزیراعلیٰ پی کے کو بچانے کے بجائے پارٹی کے نظریہ کو بچائیں۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا موجودہ ڈی جی احتساب غیر قانونی ہے خیبر پی کے حکومت من پسند ڈی جی لانا چاہتی ہے احتساب کمیشن کے جس ڈی جی نے مجھے گرفتار کیا تھا انہوں نے پرویزخٹک کو بھی ملزم ٹھہرایا تھا۔ پرویز خٹک ملزم نہیں مجرم ہے۔ عمران خان کو دھوکے میں رکھ کر صوبے کو برباد کر دیا گیاہے۔ خان صاحب نے شیر پائو پر کرپشن کے الزامات لگائے مگر احتساب کمیشن ابھی تک خاموش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن