• news

شام :بمباری داعش کے 20 جنگجوہلاک شہریوں کے انخلاکانیا متعاہدہ :بفرزون قائم کرینگے :ٹرمپ

واشنگٹن (اے پی پی+ آن لائن + نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ایک بیان میں کہا رواں ہفتے کے اختتام پر سلامتی کونسل فرانس کی پیش کردہ ایک قرارداد پر رائے شماری کرے گی جس میں حلب میں شہریوں کے انخلا کے لیے غیر جانب دار مبصرین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ادھر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کردے گا۔ پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے شام میں ہونے والی جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شام میں متاثرہ افراد کی مدد کریں گے۔ علاقے میں ہونے والے تمام اخراجات کو خلیجی ممالک سے پورا کیا جائے گا۔ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کرک طیاروں کی بمباری سے 20 جنگجو مارے گئے۔ حلب کی ناکہ بندی کے خلاف کرک سرحد کے ریب مظاہرہ کیا گیا یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ نے روس سے مطالبہ کیا ہے شامی جزیرے کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ جرمن چانسلر نے کہا سلامتی کونسل شام کا مسئلہ حل کرانے میں ناکام رہی۔ ایرانی جنرل جواد غفاری نے مطالبہ کیا حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کر دیا جائے۔ حلب سے عام شہریوں کے انخلا کے حوالے سے حکومت اور باغیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی کے باعث ہزاروں عام شہری اور باغی حلب شہر چھوڑنے کے لیے پرامید ہیں۔ سنیچر کو اعلان کیے گئے اس معاہدے میں باغیوں کے زیرِ اثر اور حکومت کے کنٹرول میں دو دو قصبوں سے لوگوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔ گذشتہ چند روز میں حلب سے تقریباً 6000 افراد نکل چکے ہیں تاہم جمعے کے روز شہریوں کا انخلا روک دیا گیا تھا۔ مشرقی حلب میں سردی اور بھوک سے پریشان ہزاروں عام شہری پھنسے ہوئے ہیں۔ پیوٹن نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعے کو ایک اسی جنگ بندی پر متفق ہو جائیں جس کا اطلاق پورے شام میں ہو۔ شام میں اقدامات پر تنقید کے سبب ایران نے برطانوی ناظم الامور کو طلب کر لیا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔برلن میں شام جنگ کے خلاف ریلی نکالی گئی، 900 افراد پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے شرکاء نے کہا عالمی برادری شہریوں کی مدد میں ناکام ہو گئی۔ انسانیت کہاں ہو۔ حلب خون میں بنایا اور دنیا دیکھ رہی ہے۔ دوسرے مظاہرے میں 1800 افراد شریک تھے۔ فرانس میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق اس ہفتے تاریخی شہر بیلمائرا میں داعش کے 38 جنگجو امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں مارے گئے۔ کئی گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن