امریکہ: معروف پاکستانی نژاد فزیشن ڈاکٹر رفیق جان 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں معروف پاکستانی نژاد فزیشن اور سماجی رہنما ڈاکٹر رفیق جان 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر رفیق کا تعلق پاکستان میں ہنگو سے تھا۔ وہ نیویارک کے علاقے یونکرز میں اپنی رہائش گاہ میں گر گئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوی اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔ وہ 1958ء میں امریکہ آئے تھے۔ اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے کیلئے سرگرم رہے ہیں۔ وہ ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ سمیت کئی تنظیموں کے رکن تھے۔