افغان انٹیلی جنس کا 2پاکستانی اغواء کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
جلا ل آباد (آئی این پی)افغان انٹیلی جنس نے 2پاکستانی اغواء کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق نیشنل ڈائریکوریٹ آف سکیورٹی این ڈی ایس کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار سے 2پاکستانی اغواء کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جو امیرلوگوں اور انکے بچوں کو اغواء کرکے پیسے کا مطالبہ کرتے تھے ۔ملزمان کو جلا ل آباد شہر میں خصوصی آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا جو خیبرپی کے کے رہائشی ہیں۔گرفتار افراد سے تفیش شروع کردی گئی ہے اس دوران انہوںنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔