• news

خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مردم شماری میں خواجہ سراؤں کی شمولیت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ درخواست مقامی وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ حکومت نے مارچ میں مردم شماری کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن ماضی میں مردم شماری کے عمل میں خواجہ سراؤں کو شامل نہیں کیا کیا ۔درخواست گزار کے مطابق خواجہ سرا بھی ملک کی آبادی کا حصہ ہے ان کو مرم شماری میں شامل کر نا بنیادی حقوق اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کاحکم دیا جائے۔ درخواست پر کل سماعت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن