• news

ٹرمپ کی نامزد کابینہ میں امیر ترین شخصیات شامل

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ میں بھی امیر ترین شخصیات شامل ہیں۔ وزیر تعلیم بیسٹی ڈیوس کے اثاثوں کی مالیت 5 ارب ڈالر جبکہ وزیر تجارت وسبراس کے اثاثوں کی مالیت تین ارب ڈالر ہے۔ ڈیموکریٹ رہنما برنی سینڈرز نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ ٹرمپ آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ نامزد وزیر خزانہ سٹیون فسویف کے اثاثوں کی مالیت چار ارب ڈالر سے زائد، نامزد وزیر ٹرانسپورٹ ایلین چاو کے اثاثوں کی مالیت ڈھائی ارب ڈالر، نامزد وزیر صحت ٹوم پرائس کے اثاثوں کی مالیت پونے دو ارب ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن