• news

این ایف سی ایوارڈ، اجلاس کل ہو گا سی پیک کیلئے سکیورٹی فنڈ کے قیام کی تجویز پر ہو گا، پنجاب کا نجی ممبر تبدیل

اسلام آباد/کوئٹہ (نمائندہ خصوصی+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب نے این ایف سی میں اپنے نجی ممبر کو تبدیل کر دیا ہے۔ سابق سیکرٹری جنرل خزانہ نوید احسن اس سے قبل این سیف سی پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اب ان کی جگہ ’لمز‘ کے پروفیسر علی چیمہ کو این ایف سی میں پنجاب کا پرائیویٹ ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ایف سی کا اجلاس 19 دسمبر کو ہو گا۔ وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار صدارت کریں گے۔ این ایف سی کے اجلاس میں مختلف ورکنگ گروپوں کی اپوزیشن پر بھی جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبے کے لیے سکیورٹی فنڈ قائم کرنے کی تجویز، ایل این جی کی درآمد اور مزید امور پر جی ایس ٹی کی وصولی کا اختیار صوبوں کو سونپنے کے ایشوز زیرغور آئیں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان سے این ایف سی کے پرائیویٹ ممبر کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن