• news

بلوچستان:ہٹائے گئے 75ایگزیکٹو عہدیداروں کی جگہ 60نئے افسروں کی لسٹ وزیراعلیٰ کو پیش

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے احکامات پر بلوچستان میں 75 سے زیادہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو افسروں کو انکے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا‘ انکی جگہ نئے 60 افسروں کی لسٹ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو پیش کر دی گئی ہے۔ جن افسران کو تبدیل کیا گیا ہے انہوںنے ابھی تک اپنا چارج نہیں چھوڑا ہے۔ افسروں نے ممتاز قانون دان وسیم سجاد ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے 40 افسران سول سیکرٹریٹ اور 35 سول سروسز میں ضم کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن