• news

جھنگ اور پاکپتن میں 2 خواتین‘ قصور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی

جھنگ+ پاکپتن+ قصور ( نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) اوباشوں نے جھنگ اور پاکپتن میں 2 خواتین‘ قصور میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جھنگ میں (ح۔م) کو بے آبرو کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پاکپتن میں گائوں 48/ ای بی کی گلزاراں بی بی کی بیٹی (ت) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش اشفاق نے اسکی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قصور کے نواحی علاقے اتفاق اڈا پھولنگر کی غلام ظہوراں بی بی نے بتایا کہ اسکی 9 سالہ بیٹی بیٹی شگفتہ ہمسایہ کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم جاوید اسکو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن