عوام کو چیئرمین رانا عتیق اور وائس چیئرمین جہانزیب خان پر مکمل اعتماد ہے: آغا رضی
لاہور (پ ر) عوام کو چیئرمین رانا عتیق اور وائس چیئرمین جہانزیب خان پر مکمل اعتماد ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ یوتھ (ن) کے رہنما آغا رضی نے کہا کہ چیئرمین رانا احمد عتیق انور اور وائس چیئرمین جہانزیب خان کی قیادت میں مسلم لیگی کونسلر علاقے میں عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہوئے علاقہ کی تعمیر و ترقی کا کام پوری محنت سے ادا کریں گے۔تاکہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اعلان کے مطابق عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں۔