ضلع شیخوپورہ میں سکولوں سے ٹیچنگ سٹاف کے غیر حاضر رہنے اور باری باری ڈیوٹی کرنے کا سلسلہ جاری
فےروز والہ (نامہ نگار) ضلع شیخوپورہ میں سرکاری سکولو ں سے ٹیچنگ سٹاف کے غیر حاضر ہونے اور باری باری ڈیوٹی کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر حاضری پر پکڑے جانے والے ٹیچروں کی تعداد 63ہے جس کی نشاندہی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خرم بشیر کی رپورٹ میں کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلع شیخوپورہ کے سرکاری سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کے 16ملازم غیر حاضر پائے گئے سکولوں میں تاخیر سے آنے والے ٹیچروں کی تعداد20ہے اور معائنہ کے دوران گورنمنٹ ہرائمری سکول کوٹ بھلاں تعلیمی اوقات کے دوران بند پایا گیا۔