• news

پاکستان فریڈم موومنٹ کا نصب العین عوام پر حکمرانی نہیں خدمت کرتا ہے: ہارون خواجہ

لاہور (پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام ممبرز ڈے کی تقریب زیر صدارت ہارون خواجہ چیئرمین پی ایف ایم منعقد ہوئی۔ گورننگ کونسل کے ممبر اور اکنامک ڈویلپمنٹ ہیڈ جواداسلم نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ صدر پنجاب جی ایم لالی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔ چیئرمین پاکستان فریڈم موومنٹ ہارون خواجہ نے کہا ہمارا نصب العین عوام پر حکمرانی نہیں بلکہ ان کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پی ایف ایم ملک کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کا ریسرچ شدہ آزمودہ عملی منصوبہ موجود ہے۔آخر میں میڈیا ہیڈ ایثاررانا نے پارٹی قیادت کی جانب سے تمام شرکاءومہمانوں اور پریس نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن