صاحب ثروت مستحقین اور دکھی افراد کی مدد کریں: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمان بن محمد نے جامع القدس چوک دالگراں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کو اللہ پاک نے مال و دولت عزت و شہرت سے نوازا ہے وہ اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہوئے دکھی انسانیت، مستحقین غرباءاور مالی طور پر کمزوروں کی مدد کرکے اللہ کی عنایات کا شکران کر سکتے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ اسی کی دین ہے۔ مالدار کی نیکی یہ ہے کہ وہ ناداروں کی خدمت کرے اور نیکی کے کاموں پر بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔