• news

یوتھ ونگ لاہور کے سیکرٹریٹ میں سانحہ پشاور کے شہداءکیلئے قرآن خوانی

لاہور (پ ر) یوتھ ونگ لاہور PML-N کے سیکرٹریٹ داروغہ والا میں آرمی پبلک سکول پشاور میں خوفناک دہشت گردی کے نتیجے میں عملہ کے ارکان سمیت شہید طالب علموں کے لئے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر صدر یوتھ ونگ لاہور PML-N خرم روحیل اصغر نے سانحہ پشاور کے شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن