• news

میڈیا سیل ہی بلاول کو بتا دیتا پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں: مریم اورنگزیب دستاویزات میں بھٹو خاندان کا نام ہے، اخلاق سے گری بات پر لوگ بلاول کو بچہ سمجھ کر نظرانداز کردینگے

اسلام (وقائع نگار خصوصی)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے،پانامہ دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکرضرور ہے، بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتا دیتا کہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں، اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔ کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی فتح ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلاول جب اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ انکو بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے، بلاول کی آج کے اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن