• news

اردن: قلعے اور پولیس سٹیشن پر حملے، 10 افراد ہلاک، 27 زخمی

عمان (بی بی سی ڈاٹ کام) اردن کے شہر کرک میں مسلح افراد نے قلعے اور پولیس سٹیشن پر حملے کرکے 10 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ 27 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں کینیڈین سیاح خاتون اور 7 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ قلعے میں کئی سیاح پھنس گئے تھے جنہیں نکال لیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق کرک کے قریب پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد مسلح افراد کار میں فرار ہو کر کرک آ گئے تھے۔ پولیس نے قلعہ کا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔
اردن / حملہ

ای پیپر-دی نیشن