• news

:پنجاب : وی وی آئی پی افراد کےلئے ہیلی کاپٹر خریداری فائنل، پہلی قسط ایک ارب

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے وی وی ائی پی افراد کے لئے نئے ہیلی کاپٹر کی ڈیل فائنل ہو گئی ہے۔ ایڈوانس دینے کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری کا کیس تیار کر لیا گیا ہے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے پہلی قسط کے طور پر دیئے جائیں گے واضح رہے حکومت پنجاب نے دو سال قبل اعلان کیا تھا پولیس ایمرجنسی کے لئے ہیلی کاپٹر خریدا جائے گا تاکہ پولیس کی فضائی نگرانی اور عوام کی سہولت کے لئے اس کو استعمال کیا جاسکے لیکن اس ہیلی کاپٹر کو ابھی تک نہیں خریدا گیا۔
ہیلی کاپٹر

ای پیپر-دی نیشن