• news

بھارت میں جاری کرنسی بحران نے ایک اور کسان کی جان لے لی

الہ آباد (آئی این پی) بھارت میں جاری کرنسی بحران نے ایک اورکسان کی جان لے لی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں 80 سالہ کسان نے اپنے علاج کے لئے بنک سے 14 ہزار روپے نکلوائے، لیکن ہاتھ صرف 6 ہزار روپے آئے،کیش کم ملنے پر اس کا بنک حکام سے جھگڑا ہوا،بات بڑھی اور بنک ہی میں غریب کسان دم توڑ گیا۔ادھرمودی سرکارشہریوں کی مشکلات پر گونگی بہری بنی ہوئی ہے،بھارت میں نوٹ بندی کو چالیس دن ہو چکے ہیں حالانکہ نریندری مودی نے نظام کو سدھارنے کے لئے عوام سے 50 دن کی مہلت مانگی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت میں جاری کرنسی بحران کے نتیجے میں 33افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن