• news

اسلام آباد، گلگت کے درمیان سی ون تھرٹی پرواز شروع، مزید 5 طیارے گراﺅنڈ، اے ٹی آر طیارے کی ملتان کیلئے پرواز سے قبل کالے بکرے کا صدقہ

اسلام آباد/ کراچی (سٹاف رپورٹر + وقائع نگار خصوصی + آئی این پی) پی آئی اے نے گزشتہ روز اسلام آباد اور گلگت کے درمیان مسافروں کیلئے ایک سی ون تھرٹی پرواز شروع کردی۔ خیال رہے حالیہ المناک حادثے کے بعد اے اٹی آر طیاروں کی مکمل فنی جانچ پڑتال تک ان طیاروں کی پروازیں روک دی گی ہیں۔ واضح رہے سکردو کیلئے بوئنگ کی پرواز جاتی ہے کیونکہ سکردو ائرپورٹ خاصا کشادہ ہے۔ آئی این پی کے مطابق پی آئی اے کے مزید پانچ طیارے گراو¿نڈ کردئیے گئے، ان میں ائیر بس اے 320 اور بوئنگ 777 طیارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارے پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث گراو¿نڈ کئے گئے ہیں جو فنڈز کی کمی کی وجہ سے حاصل نہیں کئے جاسکے۔ پی آئی اے کے دس اے ٹی آر طیارے پہلے ہی گراو¿نڈ ہیں، بیک وقت 18 طیارے گراو¿نڈ ہونے سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وقائع نگار خصوصی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے طیارہ حادثہ کے بعد پہلے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دیکر فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر اے ٹی آر طیارہ ملتان کیلئے پرواز بھرنے کیلئے تیار تھا تاہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچانے کےلئے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا۔کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ 777طیارے کی کمی کے بعد پروازوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایت کردی، ِطیاروں کی کمی کا شکار پی آئی اے کا فضا ئی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا‘ ذرائع کا کہنا ہے۔ پی آئی اے کو پہلے ہی 14 طیاروں کی کمی کا سامناہے جس میں سے نو اے ٹی آر اورچار دیگر طیارے گراو¾نڈ ہیں۔ چار دن کے دوران اے ٹی آر طیارے گراونڈ ہونے کی وجہ سے 180سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ پی آئی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں کے پروازیں آپریٹ نہ کر نے والی نجی ایئر لائنیں اس بات کی بھی پابند ہیں وہ ان روٹس پر اپنی پروازیں نہیں چلاتیںتو وہ ہر ماہ پی آئی اے کو آٹھ لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کریں لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے کے خسارے کا سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی ہے جو نئی ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
پروازیں منسوخ
پی آئی اے/ طیارے

ای پیپر-دی نیشن