پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب‘ ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی
لاہور (نیوزرپورٹر) ینگ ڈاکٹرز اور حکومت پنجاب کے مابین ہڑتال ختم کرنے پر مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد ڈاکٹرز نے آج سے ہسپتالوں میں باقاعدہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آنے کا وعدہ کر لیا ۔بتایاگیا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے لاہور میں گزشتہ کئی روز سے ہسپتالوں میں ہڑتال کر رکھی تھی جس میں ینگ ڈاکٹرز کا ایک دھڑا احتجاج کر رہا تھا جبکہ ایک گروپ اس کا مخالف تھا جو باقاعدہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا تھا مگر اس کے باوجود علاج معالجہ میں خلل پڑ رہا تھا ۔ گزشتہ روزینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ینگ ڈاکٹرز نے دعوی کیا ہے ڈاکٹرز کی گریجویشن کی سیٹیں بڑھائی جائیں گی، پسماندہ اضلاع کے ڈاکٹروں کو الاونس دیا جائے گا،میرٹ لسٹ کا اختیار پرنسپل کے پاس ہو گا ۔اس یقین دہانی پرینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ینگ ڈاکٹرز