انڈر19ایشیا کرکٹ کپ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19کرکٹ ٹورنا منٹ میں بنگلہ دیش کو سے ہرادیا۔ سری لنکن شہر گالے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم آخری اوور میں 230رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔عفیف حسین نے 80اور محمد رقیب نے 42رنز بنائے۔شاہین شاہ آفریدی ‘محمد حسنین ‘عمر خان اور ناصر نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 9وکٹوں پر پہوراکر لیا ۔محمد زید عالم نے50‘کپتان ناصر نواز نے 45اور علی زریاب آصف نے 33رنز بنائے ۔چار کھلاڑی رن آﺅٹ ہوئے ۔سخاوت حسین اور عفیف حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔میچ میں 20 کھلاڑیوں نے ون ڈے یوتھ ڈیبیو کیا۔دوسرے میچ میں بھارت انڈر 19ٹیم نے سری لنکن انڈر 19ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔سری لنکا نے 207رنز بنائے ۔ بھارت نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا۔افغانستان نے سنگا پور کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سنگا پور کی ٹیم 18.2اوورز میں صرف 73رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ افغانستا ن نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔نیپال نے ملائیشیا کو ایک وکٹ سے ہرادیا ۔ ملائیشیا کی ٹیم 153رنز پر آﺅٹ ہوگئی ۔ نیپال نے ہد ف نو وکٹوں پرپور اکرلیا ۔