پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے شروع ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پریذیڈنٹ آف پاکستان گولڈ کپ انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 دسمبر سے منعقد ہوگی، فیڈریشن کے سیکرٹری عامرنواز نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 10 غیر ملکی کھلاڑی سمیت 48 کھلاڑی شرکت کریں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر، آسٹریا، ہانگ کانگ، جمیکا اور ملائیشیاءشامل ہیں، ہانگ کانگ کے کھلاڑی لیو آﺅ 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کے حامل ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے۔پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 30 دسمبر کو، کوالیفائنگ راﺅنڈ یکم اور 2 جنوری کو جبکہ مین راﺅنڈ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا، کوارٹر فائنل 4 جنوری، سیمی فائنل 5 جنوری کو جبکہ فائنل میچ6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔