• news

ریال میڈرڈ نے دوسری مرتبہ کلب ورلڈکپ جیت لیا

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک )سپین کے ر فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے کرسٹیانورونالڈو کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جاپان کے کلب کشیما اینٹلرز کے خلاف 2-4 سے کامیابی حاصل کرکے دوسری مرتبہ فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ مقررہ وقت تک میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔رونالڈو نے اضافی وقت میں بینزیما کی مدد سے مزید دو گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور ریال میڈرڈ کو دوسری مرتبہ کلب ورلڈکپ چیمپئن بنا دیا۔ریال میڈرڈ نے اس کامیابی کے ساتھ اپنے ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو 37 میچوں تک وسعت دی۔کلب ورلڈ کپ کی تاریخ میں گزشتہ دس سالوں کے دوران یورپی ٹیموں نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔کرسٹیانو رونالڈو کو فائنل میں فتح گر کارکردگی پر گولڈن بال ٹرافی کا حق دار قرار دیا گیا۔زیدن الدین زیڈان کی سرپرستی میں ریال میڈرڈ کو آخری شکست چمپیئنزلیگ کے دوران وولفسبرگ سے ہوئی تھی تاہم فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔زیڈان کی کوچنگ میں ریال میڈرڈ کی فتوحات کی شرح 77 فی صد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن