• news

یونس خان کے ریورس سویپ کھیلنے پر وقار یونس برس پڑے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان کے ریورس سویپ شارٹ کھیلتے آو¿ٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔وقار یونس نے اس شارٹ کو غیر ذمے دارانہ قرار دہتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اسے یونس کی ضرورت تھی تو ایسے میں انہیں یہ شارٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی؟، انہوں نے 65 رنز ضرور بنائے لیکن یہ ایک بہت برا شارٹ تھا۔ چار گیند قبل ہی گیند وکٹ کے کھردرے حصے میں پڑنے کے بعد زیادہ ٹرن ہوئی تھی اور باو¿نس بھی زیادہ تھا اور پھر یونس نے اس طرح کا شارٹ کھیلا حالانکہ وہ شارٹ کھیلنے کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ میرے پاس اس ناقص شاٹ کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن