نوازشریف کل بوسنیا کے 2 روزہ دورہ پر روانہ ہونگے‘ پی آئی اے سے بوئنگ 777 طلب
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک دورے کیلئے قومی ائرلائن پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارہ طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کو وی وی آئی پی بنانے کیلئے انجینئرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ طیاروں کی کمی کا شکار پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کل بوسنیا کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔