• news

گیس لیکج ‘ پارا چنارمیں نوبیاہتا جوڑا،کوئٹہ میںمیاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق

پارا چنار+کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) گیس لیکج دھماکے سے پارا چنارمیں نوبیاتا جوڑا،کوئٹہ میںمیاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق سمگلی روڈ پرکلی شادی خان میں ایک گھر گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا، جس کے باعث عبدالجبار، زمرد بی بی، پانچ سالہ بچہ اور آٹھ سالہ بچی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔دوسری طرف پارا چنار میں نو بیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نوبیاہتے جوڑے کی شادی ہفتے کے روز ہوئی اور اتوار کے روز ہنی مون پر جانے کے بجائے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والے نو بیاہتا جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا گیا تھا ۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن