• news

ٹرمپ نے مائیک مولوینی کو وائٹ ہائوس کا نیا بجٹ ڈائریکٹر نامزد کر دیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلیکن کانگریس میں مائک مولوینی کو وہائٹ ہاؤس کا بجٹ ڈائر یکٹر نامزد کیا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ ٹرمپ اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق وفاقی اخراجات میں کٹوتیاں اور فوج اور قومی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بعض مہنگے پروگرام کو تحفظ دینے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنا چاہتے ہیں۔مولوینی اخراجات میں کفائت کے حوالے سے ایک خاص سوچ رکھتے ہیں اور وہ اپنی پارٹی کے ساتھیوں پر بھی یہ دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ وفاقی اخراجات گھٹانے کے لیے زیادہ تیزی سے کام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن