• news

جنرل ہسپتال میں یورالوجی آ¶ٹ ڈور 2 دن کی بجائے ہفتہ بھر کام کرے گا

لاہور(پ ر ) جنرل ہسپتال انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام، یورالوجی آ¶ٹ ڈور 2 روز کے بجائے ہفتہ بھر کام کرے گا جہاں پر سپیشلسٹ/کنسلٹنٹ ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ و علاج کیلئے دستیاب ہوں گے - پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر محمد نذیر کے مطابق یہ بات مشاہدے میں آئی تھی کہ ایل جی ایچ میں دور دراز سے لوگ سفر کر کے معائنہ کیلئے آتے ہیں تا ہم ہفتہ میںصرف دو دن منگل اور جمعرات چیک اپ کیلئے مخصوص ہونے کی وجہ سے انہیں اکثر مایوس لوٹنا پڑتا تھا- لہذا پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کی ہدایت اور ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر کے تعاون سے اب ہسپتال میں یورالوجی آ¶ٹ ڈور تمام ہفتہ کھلا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن