• news

مرزا جاوید کے بھتیجے کے ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ مرزا جاوید کے بھتیجے کے ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں رانا مبشر اقبال ،ملک محمد شفیع کھوکھر ،عبدالرشید بھٹی سمیت سینکڑوں شریک ہوئے۔ مشیر وزیر اعلیٰ مرزا جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنارکھا ہے ،2018ءمیں بھی خدمت کی سیاست کامیاب ہوگی۔ مشیر خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال نے کہا کہ سی پیک دہشت گردی ،انتہاءپسندی ،غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملک محمد شفیع کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورت حال مستحکم ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن