خیبرپی کے میں ناکامی پر پرویز خٹک کیوں مستعٰفی نہیں ہوتے: مولانا فضل الرحمان
چارسدہ( آن لائن ) جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوسرے سے استعفیٰ مانگتے ہیں، خیبرپی کے میں ناکامی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک ٰ مستعٰفی کیوں نہیں ہو تے۔ پیر کے روز چارسدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ اوربیرونی طاقتوں کی موجودگی افغان آزادی پرسوالیہ نشان ہے،افغانستان کا داخلی استحکام پاکستان کے مفاد میں ہیں۔ پانامہ کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ جلد انجام تک پہنچ جائیگا لوگوں کو مسئلے کاپتہ نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپی کے میں بنک سکینڈل ہائی کورٹ تک بھی نہیں گیا۔