وزیراعظم سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے دائر درخواست میں نوٹس جاری کردئیے۔گزشتہ روز بھی مدعا علیہ کی طرف سے جواب داخل نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کل 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔