کراچی :مصری حکام نے نادہندہ ہونے پر کویتی جہاز روک لیا، 17 پاکستانی پھنس گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مصری حکام نے کویتی شپنگ کمپنی کے بحری جہاز کو نادہندہ ہونے پر روک لیا۔ مال بردار جہاز میں چیف آفیسر سمیت 17 پاکستانی پھنس گئے چیف آفیسر جمیل جنگیں نے کہا کہ مصری انتظامیہ نے پاسپورٹ بھی تحویل میں لے لئے ہیں چار ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں اشیائے خورو نوش کی بھی قلت پیدا ہو گئی۔ متعلقہ شپنگ کمپنی بھی کوئی اقدامات نہیں کر رہی پاکستانی محکمہ خارجہ سے بھی کوئی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا جہاز میں پھنسے عملے کی حالت بھی بگڑنا شروع ہو گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جہاز کے پاکستانی عملے سے رابطہ کر لیا ہے مصر میں پاکستان سفارتخانے کے حکام نے پاکستانی عملے سے رابطہ کیا جہاز کے پاکستانی عملے کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جہاز کے پاکستانی عملے پر اب منحصر ہے کہ وہ کب پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں۔