خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے 9 جنوری تک جواب مانگ لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے نو جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سرائوں کو الگ سے شناختی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ وفاقی حکومت کو خواجہ سرائوں کے تحفظ، انکے لئے شناختی کارڈ کے اجرا اور انہیں مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مرد خواجہ سرا، خاتون خواجہ سرا اور ایکس خواجہ سرا کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔