• news

تنقید دلائل، حقائق پر ہونی چاہئے، کالعدم تنظیم کے کام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے تنقید دلائل اور حقائق پر مبنی ہونی چاہیے جو نظام میں ویلیو ایڈیشن کرے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے 2013ء میں جو بات کی تھی آج بھی ہمارا بالکل وہی موقف ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم نہ تو نام بدل کر کام کر سکتی ہے اور نہ ہی اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کیا جائیگا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جو بات اپنی پریس کانفرنس میں کی اس میں وہ یہ بتا چکے ہیں دفاع پاکستان والوں سے ان کی ملاقات کن حالات میں ہوئی اور کیوں ہوئی، اس لیے ان کی وضاحت کو مان لینا چاہیے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر داخلہ پر تنقید کرنے والوں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے چوہدری نثار نے ہی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن