’’نکاح پر نکاح کا الزام‘‘ طالبان نے بادغیس میں خاتون کو سرعام پھانسی دیدی
کابل (نیوز ڈیسک) افغان طالبان نے شمال مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قماری میں نکاح پر نکاح کرنے کا الزام لگا کر ایک خاتون کو سرعام پھانسی دیدی بتایا گیا ہے کہ اس عورت نے طلاق لیکر دوسری شادی کر لی اس کا پہلا خاوند ایران گیا ہوا تھا جس نے واپسی پر طالبان کو شکایت کر دی کہ اس نے بیوی کو طلاق نہیں دی اس نے دوسری شادی کر لی جو کہ حرام ہے طالبان حکام نے مختصر سماعت کے بعد خاتون کو مجرم قرار دیدیا اور پھانسی چڑھا دیا۔