لاہور: لاکھوں کے ڈاکے، مزاحمت پر دکاندار زخمی، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو مارا گیا
لاہور(نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ مانگا منڈی میں مزاحمت پر ایک دکاندار کو زخمی کر دیا گیا جبکہ ایک ڈاکو پکڑا گیا جسے پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ نشتر کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو رفیق عرف فیقا قتل، ڈکیتی، راہزنی کے وارداتوں میں ملوث تھا، ڈاکو نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا، تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سر ور روڈ کے علا قہ میں اشر ف نا ز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر8لا کھ، جوہرٹائون وفاقی کالونی میں ثمینہ کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ، غازی آباد میں آصف اور اس کی فیملی سے3لاکھ،مناواں کے علاقہ نبیل ٹائون میں عمران کے گھر سے2لاکھ ،اسلا م پو رہ میںشعبا ن اور اس کی فیملی 76ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،اقبال ٹائون میں اسامہ اور اس کی فیملی سے 8لاکھ ، ڈیفنس سی کے علا قہ میںشر یف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3 لاکھ کی نقد ی،زیورات ا ور مو با ئل فو ن ، کوٹ لکھپت میں بلال کی دکان سے ایک لاکھ 90ہزار،شاہدرہ میں زبیر سے سوالاکھ، ماڈل ٹا ئون میں سلیما ن سے 1 لاکھ اور موٹر سائیکل ، لیاقت آباد میں غلام مصطفی سے 70ہزار اور موبائل فون،ہر بنس پورہ کے علا قہ عمر سے 75ہزار،شا دبا غ میں شا ہد سے71ہزار روپے اور موبائل فون،شا لیما ر کے علا قہ میں پر ویزسے 70ہزار روپے اور موبائل فون،نشتر کا لو نی میں خر م سے 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے راوی روڈ میں اسلم بٹ، با دامی با غ میں بشیر،با غبا نپو رہ میں فیر وز،ما ڈل ٹا ئون میں اختر کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ سے رضوان،مغلپو رہ میں راشد،گلشن راوی سے عامر،نو اں کو ٹ میں لطیف،جوہرٹائون میںصغیر، شادما ن میں سے نو ید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔مانگامنڈی سے نامہ نگارکے مطابق صبح سویرے 2ڈاکوئوں نے جنرل سٹور میں گھس کر گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے لوٹ لئے۔ دکاندار سعیدنے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیاجبکہ دوسرے ڈاکونے پسٹل مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ۔ سعید احمد نے نواحی گائوں لنڈیانوالہ واڑہ میں جنرل سٹور بنا رکھا ہے کہ 2ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے مالیت کے فون کارڈ اور نقدی لوٹ لی۔ سعید نے جرات کا مظاہرہ کر تے ہوئے ایک ڈاکو پکڑ لیا جبکہ دوسرا موٹر سائیکل پر رقم اور کارڈز لیکر فرار ہو گیا۔پکڑے جانیوالے ڈاکو کا نام اصغر بتایا جاتاہے اور وہ لوہارانوالہ کھوہ کے قریب پنڈ کا رہائشی بتایا جاتاہے۔ دریں اثنا نوائے وقت رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان میں بھونگ کے قریب محمدانی پل پر ڈاکوئوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ بھونگ چودھری اقبال زخمی ہوگئے۔ ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جس کی شناخت مجاہد کے نام نے ہوئی ہے۔