• news

گوجرانوالہ: کیس بگڑنے پر لاہور ریفر کیا گیا نومولود جاں بحق، ورثاء کا لیڈی ڈاکٹر کیخلاف احتجاج، جوتوں سے تشدد، ہسپتال میں توڑ پھوڑ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نجی ہسپتال میں ڈلیوری کیس بگڑنے پر لیڈی ڈاکٹر نے زچہ بچہ کو لاہور ریفر کر دیا جہاں نومولود دم توڑگیا۔ ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کو جوتوں سے تشدد کا نشانہ بنا نے کے علا وہ احتجاج بھی کیا ، گکھڑ کی رہائشی شازیہ کے ورثا ء نے الزام عا ئد کیا کہ راہوالی کے قریب واقع نجی میٹرنٹی ہوم کی لیڈی ڈاکٹرروبینہ انور سے شازیہ علاج معا لجہ کرواتی رہی، شازیہ کو لیڈی ڈاکٹر نے نارمل ڈلیوری کا کہا تھا اس دوران کیس بگڑنے پر لیڈی ڈاکٹر نے زچہ بچہ کو لاہور ریفر کر دیا جہاں پر نومولود جاں بحق ہو گیا، جس پر ورثاء نے نجی ہسپتال کے با ہر احتجاج کیا، خواتین ہسپتال میں داخل ہو گئیں اور وہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر کو جو توں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی، بعدازاں منتشر ہوگئیں۔ اس حوالے سے لیڈی ڈاکٹر روبینہ انور کے شوہر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال انور امان کا کہنا ہے کہ شازیہ نامی خاتون انکی اہلیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج تھی اور نہ ہی ان سے علاج معالجہ کرواتی رہی، سازش کے تحت انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں گھس کر تشدد اور توڑ پھوڑ کرنیوالے افراد کیخلاف قانونی کا رروائی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن