• news

ملکی سلامتی کیلئے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا کردار قابل تحسین ہے، نثار: اعزاز میں ظہرانہ دیا‘ شہباز شریف، اسحاق ڈار بھی شریک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، سعد رفیق اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ناصر جنجوجہ نے بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ ملکی سکیورٹی یقینی بنانے میں لیفیٹننٹ جنرل رضوان اختر کا کردار قابل تحسین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن