گوجرانوالہ: علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر گردوں کے مریض نوجوان کی خودکشی
گوجرانوالہ/ فیصل آباد/ جڑانوالہ (نمائندگان خصوصی) گردے کے عارضہ میں مبتلا نوجوان نے علاج کے پیسے نہ ہونے اور معمر شخص نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق رتہ روڈ کا 18 سالہ ابرار کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھا، نے علاج معالجہ کیلئے پیسے نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا دی۔ تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں نعش کی تلاش میں مصروف ہیں۔ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں چک 646 گ۔ ب کے رہائشی 60سالہ سرفراز نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کرکے نعش ورثا کے حوالے کر دی۔