• news

2016ئ: مختلف ممالک میں دوران ڈیوٹی 57 صحافی مارے گئے : عالمی تنظیم

پیرس (اے ایف پی) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2016ء میںدنیا کے مختلف ممالک میں 57 صحافیوں کو دوران ڈیوٹی ہلاک کر دیا گیا۔ صرف شام میں ہی 19 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے جبکہ افغانستان میں 10، میکسیکو 9 اور عراق میں 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ صحافتی تنظیم کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2015ء میں 67 صحافی قتل ہوئے تھے اور گزشتہ برس کی نسبت رواں سال یہ تعداد کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ صحافیوں ک لئے خطرناک تریک ممالک افغانستان، عراق، شام، لیبیا، یمن اور برونڈی سے اکثر صحافی دیگر محفوظ ممالک میں جا چکے ہیں۔ گروپ کے مطابق رواں سال 9 بلاگرز اور 8 میڈیا ورکروں کو بھی ہلاک کیا گیا۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق افغانستان میں مارے جانے والے 10 صحافیوں کو باقاعدہ ٹارگٹ بنا کر ہلاک کیا گیا۔ ان میں سے مقامی ٹی وی چینل کی 3 خواتین صحافیوں کو خودکش حملہ میں ہلاک کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن