جنرل راحیل نے مشرف کی بیرون ملک جانے کی ڈیل کرائی نہ نواز شریف نے دو فوجی ا فسروں کو ہٹانے کا کہا ترجمان وزیراعظم ہاؤس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیراعظم ہائوس نے کہا ہے سابق صدر مشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف نے کوئی ڈیل نہیں کرائی۔ سابق صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشرف کی بیرون ملک روانگی کیلئے جنرل (ر) راحیل شریف نے کوئی ڈیل نہیں کرائی۔ وزیراعظم نے 2میجر جنرلز کو بھی برطرف کرنے کا نہیں کہا۔ سابق صدر کا بیان بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ واضح رہے مشرف نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے ان کیخلاف قائم مقدمات کو ختم کرنے کیلئے مدد کی تھی۔