• news

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی رہائش کا پلان افشا

چنائی (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم جو بھارتی دورے پر ہے کو اس وقت پریشانی ہو گئی جب ان کی چنائی میں رہائش کا منصوبہ پبلک کمپیوٹر میں ملا۔اس منصوبے میں کس کھلاڑی کو کون سا کمرہ ملے گا اور ہوٹل کی ہر منزل پر کتنے گارڈ ہوں گے کی تفصیلات شامل ہیں۔ منصوبے کی تفصیلات انگلینڈ ٹیم کے مداح کو ایک پبلک کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر ملا۔ یہ کمپیوٹر چنائی کے ایک ہوٹل کی لابی میں رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن