قومی ون ڈے ٹورنامنٹ، آج 4 میچ ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں آج بروز بدھ مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ حبیب بنک اور یو بی ایل کے درمیان یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ نیشنل بنک اور پی آئی اے کے درمیان نیشنل سٹیڈیم، کراچی جبکہ چوتھا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور واپڈا کے مابین نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔