بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کو ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 2018ء کی میزبانی مل گئی ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کو ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ 2018ء کی میزبانی مل گئی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ 30 جنوری2017ء کو نئی دہلی میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا جائیگا۔