سیف اورکرینہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش نام تیمور علی خان پٹودی رکھ دیا
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارسیف علی خان اور کرینہ المعروف بیبو بیٹے کے والدین بن گئے ہیں۔ بچے کا نام ’’تیمور علی خان پٹودی‘‘ رکھا گیا ہے۔ کرینہ نے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرینہ اوران کا نومولو دونوں خیریت سے ہیں۔ کرینہ کے والد اداکار رندھیر کپور نے تصدیق کی اور بتایا کہ یہ ہم سب کیلئے بہت خوشی کی خبرہے۔ بچہ اور اس کی ماں بالکل ٹھیک ہیں۔سیف اور کرینہ کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی گئی۔