• news

پرسوں بابائے قوم کی تصاویر، آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ کا مقابلہ ہو گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو بابائے قوم کی تصاویر آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ اور نوادرات کا مقابلہ ہوگا، مجھے یقین ہے کہ شہری اس میں بھرپور حصہ لیں گے ، بابائے قوم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بنانے کا مقابلہ بھی ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کی تصاویر ویڈیوز اور نوادرات وزارت اطلاعات سے شیئر کئے جائیں، قائد کی زندگی کاہر پہلو قوم کیلئے انتہائی قابل قدر ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن